اہم خبریںپنجاب

پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا لاہور پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی

پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا لاہور پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لیےمنتخب ہوگئیں، عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نےمنتخب کیا۔

ترجمان کے مطابق ستمبر میں گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں ہونےوالی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایوارڈ دیا جائےگا،عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالا کےطور پرخدمات انجام دے رہی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سےکسی ایک خاتون پولیس افسر کوغیرمعمولی خدمات کےاعتراف میں دیاجاتاہے،عائشہ بٹ کو پولیسنگ کےشعبےمیں شاندار کارکردگی اور خدمات کےاعتراف میں منتخب کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عائشہ بٹ کو محکمےکا نام روشن کرنےپر مبارکباد پیش کی اور کہا ان کی کامیابی تمام پولیس بالخصوص خواتین افسران کے لیےباعث فخرہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You