جہلم: ٹریفک پولیس اور صحافیوں کے درمیان غلط فہمی پر مبنی تنازعہ خوش اسلوبی سے حل
(ثاقب محمود )
جہلم میں ٹریفک پولیس اور صحافیوں کے درمیان ایک غلط فہمی کی بنیاد پر پیدا ہونے والا تنازعہ باہمی افہام و تفہیم اور مذاکرات کے بعد خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج شام ایک معمولی واقعے کے باعث ٹریفک پولیس اہلکاروں اور مقامی صحافیوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی ۔ تاہم، دونوں فریقین نے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں ایک مصالحتی نشست ڈی ایس پی ٹریفک آفس میں ہوئ جس میں ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران، صحافی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی
مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے کی غلط فہمیوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بہتر رابطے اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ ایسے مسائل دوبارہ جنم نہ لیں۔ ٹریفک پولیس حکام نے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ صحافی برادری نے بھی ٹریفک پولیس کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے مشترکہ طور پر مثبت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا



