
راولپنڈی (افتخار خٹک) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمہ میں نامزد خاتون کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری 2 لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کر لی ہے عدالت نے یہ ضمانت اینٹی کرپشن راولپنڈی کی عدالت کے جج کی عدم دستیابی پر ڈیوٹی جج کی حیثیت سے منظور کی ہے قبل ازیں سینئر سول جج (فیملی ڈویژن) راولپنڈی نے خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا تھا تھانہ سول لائنز پولیس نے گزشتہ سال 12 ستمبر کو حساس ادارے کے افسر عدنان شمعون کی درخواست پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 420، 468، 471 اور 494 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا مقدمہ کے متن کے مطابق درخواست گزار کی شادی 8 فروری 2014 کو انعم حسن سے ہوئی جس سے اس کے تین بچے ہیں ستمبر 2023 میں 8 ماہ کے محکمانہ کورس پر سرگودھا جانے کے دوران درخواست گزار کی بیوی نے اس سے رابطہ منقطع کر دیا بعد ازاں پتہ چلا کہ درخواست گزار کی بیوی نے عدالت سے خلع لینے کے بعد صادق آباد کی یونین کونسل 26 سے طلاق کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر لیا جس کی تحقیقات پر یہ بات سامنے آئی کہ درخواست گزار کی بیوی نے جعلسازی سے ملتے جلتے نام سے عدالت میں زیر سماعت کسی کیس کو اپنے حق میں استعمال کیا اور گزشتہ سال 8 مئی کو نیا نکاح کر لیا۔




