جہلم

شہر میں صفائی اور خوبصورتی کے لیے مسلسل کام جاری ہے

جہلم(ملک وسیم اختر ) شہر میں صفائی اور خوبصورتی کے لیے مسلسل کام جاری ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سینکڑوں سینٹری ورکرز دن رات مصروف عمل ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سول لائن پر جاری صفائی مہم اور اکرم شہید روڈ پر پارک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اکرم شہید روڈ پر منی پارک کو مزید خوبصورت بنانے اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنے کی ہدایت کی ۔ سول لائن پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی اور نکاسی آب کے نظام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام علاقوں سے ہر قسم کا کچرا اٹھا کر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You