انٹرنیشنل

اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے وفد قطر بھیجنے کا اعلان۔

اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے وفد قطر بھیجنے کا اعلان۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہونے کی توقع ہے۔

اسرائیل(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے وفد قطر بھیجنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے دوحا میں شروع ہونے کی توقع ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے وٹکوف بھی قطر میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت شروع ہونے کے مثبت اشارے ملے ہیں، امریکی عہدے داروں سے اس لیے ملنا چاہتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔قبل ازیں اسرائیل نے مطالبہ کیا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کی جائے تاہم فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کا پہلے مرحلے میں توسیع کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You