کرائمز

راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم نے توہین رسالت کے مقدمہ

راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم نے توہین رسالت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی تھانہ سول لائن پولیس نے گزشتہ سال 4 ستمبر کو کامران خان کی مدعیت میں 50 سالہ محمد عارف کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-C کے تحت مقدمہ نمبر 1125 درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم نے وقوعہ کی رات گئے لالکرتی کے علاقے میں اس وقت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں کھلے عام نازیبا اور توہین آمیز الفاظ کہے جب مدعی اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھا ملزم کی بے ہودہ گوئی کو دیگر افراد نے بھی دیکھا اور سنا اور بمشکل ملزم کی زبان بندی کروائی جس سے میرے سمیت یہاں موجود تمام افراد کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمر قید کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-B کا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You