جہلم

جہلم کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے

جہلم کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے

جہلم(ملک وسیم اختر ) ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے ضلع جہلم کے مختلف تھانوں میں اہم تقرریاں اور تبادلے کر دیے۔ ذرائع کے مطابق کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق:

تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او چوہدری افضل کو تبدیل کر کے چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا گیا، جبکہ راجہ نوید افضل دیتے کو نئے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی مقرر کیا گیا ہے۔

تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او راجہ عمران کو تھانہ دینہ بی کا ایس ایچ او لگایا گیا، جبکہ مظہر اسلام کو تھانہ سوہاوہ کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔

تھانہ کالا گجراں میں عثمان تصدق کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا۔

تھانہ منگلا کے ایس ایچ او اللہ دتہ کو تبدیل کر کے دینہ چوکی کا انچارج مقرر کیا گیا، جبکہ احسان شاہ کو تھانہ منگلا کا نیا ایس ایچ او بنا دیا گیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے ایس ایچ او ظہیر الدین بابر کورس پر چلے گئے ہیں، ان کی جگہ غازی لطیف کو نیا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔

تھانہ للہ کے ایس ایچ او بابر کو تبدیل کر کے کھیوڑہ چوکی کا انچارج مقرر کیا گیا، جبکہ عرفان جیلانی کو تھانہ للہ کا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔

کھیوڑہ چوکی کے انچارج طارق کو کینٹ چوکی کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
چیف سیکیورٹی آفیسر احسن بٹ کو تبدیل کر کے تھانہ جلالپور شریف میں انسپکٹر انویسٹی گیشن مقرر کر دیا گیا۔

انسپکٹر عبدالغفار کو ڈی آئی بی کا انچارج تعینات کر دیا گیا۔

ڈی پی او جہلم کی جانب سے کیے گئے ان تبادلوں کا مقصد امن و امان کی بہتری اور پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You