کالم/مضامین
مرحبا، شھرالقران مرحبا

مرحبا، ماہ صیام مرحبا
مرحبا اے شھرالغفران، مرحبا
سحر ہے پُرلطف، افطار بھی کیا خوب ہے
اس ماہ کی ہر ساعت،
بس نور ہی نور ہے
رحمتیں، مغفرتیں، آزادی جہنم
تین عشرے بکھیرتے ہیں،
چہروں پر تبسم
روزہ، زَکوٰۃ، نمازیں اور تلاوت قران
بنا دیتے ہیں یہ سارے عمل،
زندگی آسان
شب قدر بھی اس میں، کیا خوب خدا نے رکھی
کاش پا لیں اس کو،
دعا ہے یہ ہم سب کی
ہو جاتے ہیں سارے گناہ بحکم خدا معاف
چاند رات پر ہو واپسی،
گر بمعہ مقبول اعتکاف
جو دیکھو کسی بےکس کو، تم طالب رمضان
کر دینا چپ چاپ کچھ،
سحر و افطار کا سامان
مرحبا، ماہ قیام مرحبا
مرحبا اے شھرالقران، مرحبا
(کاشف شمیم صدیقی)



