اہم خبریںجہلم

جہلم و دینہ میں تین بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز سیل، سرمایہ کار پریشان

جہلم و دینہ میں تین بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز سیل، سرمایہ کار پریشان

جہلم ۔دینہ (ملک وسیم اختر) ضلع انتظامیہ جہلم نے تحصیل دینہ و جہلم میں تین بڑی ہاؤسنگ اسکیموں کو سیل کر دیا، جس کے نتیجے میں مقامی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ہاؤسنگ اسکیم (موضع ڈھوک منور، لنگر پور، موہال اور مالدیو)، مڈ ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم (اضافی ایریا موضع بھٹیال، کالووال، ہرل، ڈھوک اعوان) اور پرل گلوبل ہاؤسنگ اسکیم (موضع تین پورہ، نکی، اور جگیسی) کو انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات اور دیگر بے ضابطگیوں کے باعث بند کر دیا ہے۔
ان ہاؤسنگ اسکیموں میں ہزاروں مقامی شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنی جمع پونجی لگا رکھی تھی۔ اچانک سیل ہونے کی خبر نے خریداروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی اور اب وہ اپنی رقم کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ان سوسائٹیز کے خلاف کافی عرصے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ یہ منصوبے غیر قانونی طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں اور ریگولیٹری اداروں سے مناسب منظوری حاصل نہیں کی گئی۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی عوام کے مفاد میں کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

متاثرہ خریداروں نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ان کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنایا جائے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وہ وطن میں سرمایہ کاری کرکے ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، لیکن ایسی صورتحال ان کے اعتماد کو مجروح کر رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You