اہم خبریںگجرات

گجرات۔پولیس تھانہ سٹی سرائےعالمگیرکامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام

گجرات۔پولیس تھانہ سٹی سرائےعالمگیرکامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ2منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اورشراب برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر ادریس افضل سب انسپکٹرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرلیے۔گرفتارملزمان میں شاہد اقبال سکنہ کوٹیاں سے1060گرام ہیروئن برآمدکی جبکہ دوسرے منشیات فروش ایڈیسن سکنہ راجڑ کلاں سے10لیٹر شراب برآمد کرلی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغازکردیا ہے۔
ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جونوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترجمان گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیر

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You