جہلم

جہلم : ڈھوک جمعہ میں محکمہ اوقاف کی اراضی پر چار دیواری کے دوران اہل علاقہ کا ہنگامہ، ڈائریکٹر اوقاف

جہلم : ڈھوک جمعہ میں محکمہ اوقاف کی اراضی پر چار دیواری کے دوران اہل علاقہ کا ہنگامہ، ڈائریکٹر اوقاف اور عملہ پر تشدد، *ایف آئی آر درج*

ڈھوک جمعہ: ڈھوک جمعہ میں محکمہ اوقاف کی سرکاری اراضی پر چار دیواری کے کام کے دوران اہل علاقہ نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر اوقاف اور عملے پر شدید تشدد کیا، گالم گلوچ کی اور ڈائریکٹر اوقاف کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا۔

واقعے کے دوران اہل علاقہ کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کی گئی جس پر محکمہ اوقاف کی شکایت پر متعلقہ تھانے میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان محکمہ اوقاف اور ترجمان محکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کی حفاظت اور سرکاری امور میں مداخلت کرنے والوں اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کرنے کی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You