سائنس اور ٹیکنالوجی

فلک پر 7 سیارے ایک ساتھ! 28 فروری کو زبردست نظارے کی توقع

فلک پر 7 سیارے ایک ساتھ جگمگانے کو تیار ہیں جس سے 28 فروری کو آسمان پر زبردست نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہےکہ 28 فروری کو آسمان پر زبردست نظارہ دیکھنے کو ملے گا، فلک پر زمین کے علاوہ نظام شمسی کے تمام سیارے آسمان پر دیکھے جانے کا امکان ہے۔

28 فروری کو نظام شمسی کے 7 سیارے آسمان پر نظر آنے کی توقع ہے، جنوری کے آخری ہفتے سے 6 سیاروں کی پریڈ آسمان پر دیکھی جارہی ہے،28 فروری کو تمام سیارے غروب آفتاب کے بعد مختلف اوقات میں دیکھے جا سکیں گے۔

ماہر فلکیات نے مزید بتایا ہے کہ عطارد، زحل اور نیپچون کو دیکھنے کے لئے ٹیلی سکوپ کی ضرورت ہو گی جبکہ28 فروری کے بعد یہ نظارہ 2040 میں دیکھے جانے کا امکان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You