سندھ

26ویں آئینی ترمیم کسی کو دیوار سے لگانے کیلئے ہے کا تاثر غلط ہے: شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے یہ تاثرغلط ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کسی کودیوارسے لگانے کے لئے ہے۔

کراچی میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ججزکی ریٹائرمنٹ کی مدت کا تعین اور آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے، بلاول بھٹو مسلسل آئینی ترمیم کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، بلاول بھٹو نے ہر فورم پر آئینی ترمیم کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے آئینی عدالت کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو، آئینی عدالت کی حمایت قائداعظم نے بھی کی تھی، عنقریب جب آئینی ترمیم ہوگی تو آئینی عدالت کی شق بھی اس میں شامل ہوگی۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ میری جماعت سندھ کے لوگوں کادرد سمجھتی ہے، کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، ہمیشہ امن دشمنوں نے سندھ کی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ کیاگیا لیکن اس کے باوجود رواداری والے باہرنکلے یہ ان کاحق ہے، وزیرداخلہ نے ایکشن لیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You