تھانہ منگلا کینٹ پولیس کی اہم کارروائی،خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے،دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ

تھانہ منگلا کینٹ پولیس کی اہم کارروائی،خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے،دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد
جہلم: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم کے قبضہ سے ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے،
خواتین کو ہراساں کرنے اور شہریوں کو دھمکیاں دے کر خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی،شراب سپلائر ملزم گرفتار،دیسی شراب برآمد
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی،
ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں،منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



