مرکزی تنظیم ارائیاں پاکستان کہ سرپرست اعلی عبدالمجید آرائیں کی ہدایت پر حلقہ شیر شاہ میں




مرکزی تنظیم ارائیاں پاکستان کہ سرپرست اعلی عبدالمجید آرائیں کی ہدایت پر حلقہ شیر شاہ میں بھی جشنِ آزادی کی شاندار تقریب
تقریب میں مہمان خصوصی صدر مرکزی تنظیم ارائیاں پاکستان کراچی ڈویژن ہمایوں محمد چوہدری نے خصوصی شرکت کی
کراچی – (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان حلقہ شیر شاہ میں بھی جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت جنرل سیکرٹری مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان حلقہ شیر شاہ جاوید اقبال آرائیں نے کی،
تقریب کا آغاز تلاوت قرأن پاک کے ساتھ کیا گیا، تقریب میں 78 ویں جشنِ آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت صدر مرکزی تنظیم
آرائیاں پاکستان کراچی ڈویژن ہمایوں محمد چوہدری، سماجی و کاروباری شخصیت ایگزیکٹو ممبر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان چوہدری محمد ارشد ارائیں، سینیئر ایڈوکیٹ چوہدری شہزاد ارشد ارائیں، جنرل سیکریٹری مرکزی تنظیم ارائیاں پاکستان حلقہ شیرشاہ جاوید اقبال ارائیں، چوہدری محمد افضل ارائیں، طالب ارائیں، ڈاکٹر ناصر ارائیں، سینیئر نائب صدر ارائیں ویلفیئر شیرشاہ حنیف ارائیں، اسلم ارائیں، حیدر علی ارائیں سماجی ؤ سیاسی رھنما پاکستان مسلم لیگ ( ن ) علی اکبر گجر، نارووال شکر گڑھ پاکستان ویلفیئر کے صدر میاں خالد رفیق،سابق یوسی چیئرمین حبیب الرحمن، سماجی رہنما خالد شیخ سمیت علاقے کے معزز افراد اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیت نے شرکت کی، شرکا نے پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی اور جوش و جذبے سے "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ تقریب کے اخر میں جاوید اقبال ارائیں کی جانب سے مہمانوں کےلیے بہترین لانچ کابھی اہتمام کیاگیا



