سندھ

11 لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کی پیشگوئی ہے، ہمیں سپر فلڈ کی تیاری کرنی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ

11 لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کی پیشگوئی ہے، ہمیں سپر فلڈ کی تیاری کرنی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ

پانی 9 لاکھ آئے یا 10 لاکھ اس میں کچے کا علاقہ تو ڈوب جائے گا، ہم نے تمام معلومات ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو دی ہیں۔مراد علی شاہ

حیدرآباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق زیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی پیشگوئی ہے کہ 11 لاکھ کیوسک کا ریلا آئے گا، اس لیے ہمیں سپر فلڈ کی تیاری کرنی ہے۔کشمور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی طریقے سے انسانی جانوں اور لائیو اسٹاک کی حفاظت کریں، پانی 9 لاکھ آئے یا 10 لاکھ اس میں کچے کا علاقہ تو ڈوب جائے گا، ہم نے تمام معلومات ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو فراہم کر دی ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی ہے کہ این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر تیاری کریں، ہم آرمی سے رابطے میں ہیں، آرمی کی ٹیم بھی اسٹینڈ بائی پر ہے، ہماری سب سے پہلے کوشش ہوگی کہ انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو، 192 کشتیاں این ڈی ایم اے کی ہیں جو لوگوں کے انخلا میں مدد کریں گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی ہے بند کہیں سے ٹوٹے نہیں، اگر 8 یا 9 لاکھ کیوسک پانی آتا ہے تو شاید شینک بند نہ بچ سکے، ہماری ہر حال میں کوشش ہوگی کہ شینک بند کو بچائیں،انسانی جانوں اور لائیو اسٹاک کو بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے نقل مکانی، لوگوں سے کہوں گا جب ایسا وقت آئے تو انتظامیہ سے تعاون کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی جانیں اور مال مویشی ، بیراج اور بندوں کو بچانا ہے، اگر ہم یہ سب کرنے میں کامیاب ہوگئے تو سپر فلڈ کا سامنا کرلیں گے، ہمیں امید ہے 48 گھنٹوں میں پانی اترجائے گا، پانی اترنے کے بعد لوگوں کو جلد سے جلد ان کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی،کچے میں جن کے گھروں کا نقصان ہوگا، چیئرمین بلاول کی ہدایت پر ویسے ہی گھر بناکر دیں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر فصلوں کو نقصان ہوتا ہے تو اسے حکومت دیکھے گی، عوام سے گزارش ہے کہ اس صورتحال میں پریشان ہوں، صبر سے کام لیں، حکومت آپ کے ساتھ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You