
۔گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔2ملزمان گرفتار،شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرائےعالمگیرسرکل رائے منیر احمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر شیرازحیدرانسپکٹرنےاپنی پولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مسمی خلیل سلطان سکنہ فیصل آبادکو گرفتارکر کے10لیٹرشراب برآمدکی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرادریس افضل سب انسپکٹرنےبھی کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسمی محمد ولایت سکنہ شمالی محلہ جہلم کوگرفتارکرکے10لیٹرشراب برآمدکرلی۔پولیس نےگرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔



