جہلم

۔جہلم (ملک وسیم اختر) جہلم شہر کی خوبصورتی اور تزین و آرائش کے لیے بھرپور شجرکاری

۔جہلم (ملک وسیم اختر) جہلم شہر کی خوبصورتی اور تزین و آرائش کے لیے بھرپور شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے شہر کی تمام شاہراہوں پر بیکار اور غیر آباد جگہوں کو ایک خوبصورت گرین بیلٹ کی شکل دی جا رہی ہے جس سے نہ صرف شہر کا ماحول صاف ستھرا ہوگا بلکہ درختوں کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر محکمہ جنگلات کی جانب سے بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر جہلم کو بتایا گیا کہ حالیہ موسم بہار کے بعد سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں پودے مختلف علاقوں میں لگائے جا چکے ہیں ضلع جہلم میں تمام اہم سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جہاں پہلے کچرے کے ڈھیر ہوتے تھے اب وہاں خوبصورت پھول اور پودے شہر کی خوبصورتی میں قابل قدر اضافہ کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ماحول کو صاف ستھرا کرنے کے لیے ان پودوں اور درختوں کی مسلسل دیکھ بھال کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر جہلم نے محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم کو جاری رکھنے پر شاباش دی اور کہا کہ ان پودوں کو پروان چڑھانا ہم سب کی ذمہ داری اور ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے۔ ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You