یکساں قانون و انصاف کی فراہمی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب

یکساں قانون و انصاف کی فراہمی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
صاحب اقتدار سیاستدانوں کے کرپشن کیسز راتوں رات ختم کرنے کے تاثر کو زائل کرنا ہوگا:چیئرمین
پاکستان میں قانون ساز اسمبلیاں منڈیوں کا روپ دھار چکی ہیں جہاں ممبران اسمبلی اپنا اپنا کاروبار کررہے ہیں:گفتگو
طبقاتی نظام قانون کی وجہ سے جہاں عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے وہاں سیاستدان سنگین جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں
یکساں قانون و انصاف کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ طاقتور و بااثر مجرمان کو بھی وہی سزاٸیں جائے جو عام مجرموں کیلئے مقرر ہیں
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ یکساں قانون و انصاف کی فراہمی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، صاحب اقتدار سیاستدانوں کے کرپشن کیسز راتوں رات ختم کرنے کے تاثر کو زائل کرنا ہوگا کیونکہ ملک میں جب تک کمزور و طاقتور کیلئے ایک قانون نہیں ہوگا تب تک ملک آگے بڑھ پائے گا اور نہ ہی سٹریٹ جسٹس کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبی ہوگا،طبقاتی نظام قانون کی وجہ سے جہاں عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے وہاں سیاستدان بھی بلا خوف وخطر کرپشن اور دیگر جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں کیونکہ قانون و انصاف کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں،ترقی یافتہ ممالک کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے یکساں نظام قانون کی فراہمی کو یقینی بنایا تب کہیں جاکر وہ کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان میں ایسا دور دور تک ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ان خیالات کا اظہار یکساں قانون و انصاف کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون ساز اسمبلیاں منڈیوں کا روپ دھار چکی ہیں جہاں پر ممبران اسمبلی اپنا اپنا کاروبار کررہے ہیں کسی کو بھی پرواہ نہیں ہے کہ عوام کس قدر عدم تحفظ کا شکار ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ یکساں قانون و انصاف کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ طاقتور و بااثر مجرم کو بھی وہی سزا دی جائے جو عام مجرم کیلئے مقرر ہے تب کہیں جاکر ملکی و معاشی ترقی کا خواب پورا ہوپائے گا۔



