اہم خبریںجہلم

یوکے میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی 13 سالہ لڑکی سارہ شریف کے مبینہ قتل کیس میں اہم پیش رفت

یوکے میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی 13 سالہ لڑکی سارہ شریف کے مبینہ قتل کیس میں اہم پیش رفت،

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی نگرانی میں جہلم پولیس نے متعلقہ خاندان کے پانچ بچوں

1. حنا شریف بعمر 06 سال ،

2. محمد احسان شریف بعمر 04 سال ،

3.نعمان شریف بعمر 12 سال ،

4. بسمہ شریف بعمر 06 سال اور

5. اذلان شریف بعمر 01 سال کو سیشن کورٹ جہلم میں پیش کیا گیا،

بحکم جناب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب جہلم پانچوں بچوں کو جناب علاقہ مجسٹریٹ صاحب کی عدالت میں پیش کیا گیا،

معزز عدالت نے بچوں کو چائلڈ بیورو پروٹیکشن کے حوالے کرنے کے احکامات صادر فرمائے،

جہلم پولیس بچوں کی حفاظت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You