اہم خبریںسندھ

یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی میں اہم پیش رفت

کراچی: یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بحالی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کر دیا، پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا۔

یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور پاکستان سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی، فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ میں پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے اور یہ پابندی پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں کے انکشافات کے بعد عائد ہوئی تھی، یورپ میں بحالی سے پی آئی اے کو اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You