انٹرنیشنلاہم خبریں

یمن کا یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

یمن کا یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

یمن میں موجود یو اے ای کی تمام فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنا ہو گا۔سربراہ صدارتی کونسل یمن

یمن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یمن کی صدارتی کونسل (پی ایل سی) کے سربراہ رشاد العلیمی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رشاد العلیمی نے کہا کہ یمن میں موجود یو اے ای کی تمام فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی تمام بندرگاہوں اور زمینی و بحری گزرگاہوں پر 72 گھنٹوں کے لیے مکمل فضائی، زمینی اور بحری ناکہ بندی نافذ کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی صدارتی کونسل کی جانب سے یہ احکامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سعودی قیادت میں قائم ملٹری اتحاد نے یمن میں محدود فضائی کارروائی کی، جس میں مکلا بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔سعودی اتحاد کے مطابق یہ کارروائی یو اے ای کی حمایت یافتہ جنوبی علیحدگی پسند تنظیم، سدرن ٹرانزیشنل کونسل (STC)کو فراہم کی جانے والی غیر ملکی فوجی معاونت کے خلاف کی گئی۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ برادر ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات نہایت خطرناک ہیں اور خطے کے استحکام کے لیے شدید خدشات کا باعث بن سکتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You