ہومیو ڈاکٹر فاونڈیشن کی طرف سے خدمت خلق کا کام جاری رہے گا۔ واصف حسین انفارمیشن سیکرٹری

ہومیو ڈاکٹر فاونڈیشن کی طرف سے خدمت خلق کا کام جاری رہے گا۔ واصف حسین انفارمیشن سیکرٹری پاکستان ایچ ڈی ایف
ایچ ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کا انعقاد جرمن ہومیوپیتھک کلینک پکھوال ضلع راولپنڈی میں کیا گیا
جہلم (محمد زاہد خورشید) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) کے پلیٹ فارم سے فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کا انعقاد جرمن ہومیوپیتھک کلینک پکھوال ضلع راولپنڈی میں کیا گیا۔ اس کیمپ کو ہومیوپیتھک ڈاکٹر فدا حسین صاحب فنانس سیکریٹری HDF پنجاب، ہومیوپیتھک ڈاکٹر حزب اللہ خان نائب صدر HDF ضلع راولپنڈی، ہومیوپیتھک ڈاکٹر یار محمد عامر صاحب جنرل سیکریٹری HDF ضلع راولپنڈی کی جانب سے 20 اپریل بروز اتوار لگایا گیا۔ ان کے ساتھ معاون ڈاکٹر ہومیوپیتھک ڈاکٹر شاہد حنیف صاحب تھے۔اس کیمپ میں عوام کو ہومیو طریقہ علاج کی آگاہی دی گئی اور 60+ مریضوں کا فری چیک اپ کے بعد فری ادویات بھی دی گئیں۔



