جہلم

ہومیو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) پاکستان بیواؤں، یتیم بچوں، غریب اور مستحق لوگوں کو طبی سہولیات

ہومیو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) پاکستان بیواؤں، یتیم بچوں، غریب اور مستحق لوگوں کو طبی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ملک بھر سے فری میڈیکل کیمپس اور ویلفیئر ڈسپینسریز کا انعقاد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی

ہومیوپیتھی کی ترقی و ترویج کے لئے ہو میو پیتھک میڈیکل کالجز کے ساتھ مل کر ہو میو پیتھک ڈاکٹرز کی تعلیم کو بہتر بنانے کی بھی خواہاں ہے۔ڈکٹر محمد رمضان جنجوعہ

جہلم(محمد زاہد خورشید) ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن HDF پاکستان کے چیئر مین ہو میو پیتھک ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی صاحب اور HDF پاکستان کے صدر ہومیو پیتھک ڈکٹر محمد رمضان جنجوعہ کی ہدایت پر چک بیلی خان ضلع راولپنڈی میں ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری HDF پاکستان نے کی۔ جس میں ڈاکٹر فدا حسین فنانس سیکریٹری HDF پنجاب اور ڈاکٹر عاطف شہزاد انفارمیشن سیکریٹری HDF پنجاب شریک تھے۔ میٹنگ میں فری میڈیکل کیمپس ، ویلفیئر ڈسپینری، ممبر اور تنظیمی امور کو آگے بڑھانے کے لئے فنڈز کی بھی بات کی گئی۔ ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن HDF پاکستان کے غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کیلیے اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی ترقی کے لیے پورے ملک میں اعلیٰ کردار ادا کر رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You