سندھ

*گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھارہے ہیں، عبدالجبار خان*

*گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھارہے ہیں، عبدالجبار خان*

*دریائے سندھ ہماری بقا ہے، دریائے سندھ پر ڈاکا کسی صورت قبول نہیں، عبدالجبار خان*

*ارسا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف سندھ اسمبلی پہلے ہی متفقہ قرار داد منظور کر چکی ہے، عبدالجبار خان*

*صوبے کی عوام اور سندھ اسمبلی کی منظوری کے بغیر دریائے سندھ سے ایک بھی کنال نہیں نکل سکتا، عبدالجبار خان*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے حیدرآباد کا ہنگامی دورہ کیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سخت ہدایات پر گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھارہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ ہے تو ہم ہیں، دریائے سندھ ہماری بقا ہے، دریائے سندھ پر ڈاکا کسی صورت قبول نہیں، ارسا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف سندھ اسمبلی پہلے ہی متفقہ قرار داد منظور کر چکی ہے۔ صوبے کی عوام اور سندھ اسمبلی کی منظوری کے بغیر دریائے سندھ سے ایک بھی کنال نہیں نکل سکتا۔ صوبائی وزیر خوراک عبدالجبار خان نے حیدرآباد کے گندم کے گوداموں کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے محکمے کے افسران اور ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کو چوہوں اور دیگر جانوروں سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، گندم کے گوداموں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے، کسی قسم کی شکایات، غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You