گجرات پولیس ناجائزاسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن*, *06ملزمان گرفتار

*گجرات پولیس ناجائزاسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن*, *06ملزمان گرفتار*
*برآمدگی*
*ہیروئین1200گرام*
*چرس1100گرام*
*3عددپسٹل30بور*
*شراب10لیٹر*


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات راناعمرفاروق کےاحکامات کی روشنی میں ضلع بھرمیں منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف بھرپورایکشن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر اعجاز حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا جن کے قبضے سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتار ملزم عاقب رشید ساکن کوٹ جیمل سے ہیروئین 1200گرام،ملزم فرحان علی ساکن سرخرپور سے پسٹل30بور،ملزم فریاد ساکن ٹانڈہ سے پسٹل30بور اور 5 لیٹر شراب،ملزم وحید ساکن ٹانڈہ سے5لیٹرشراب برآمد کرلی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر ادریس افضل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران 2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم محسن ولد یوسف ساکن کوٹ پتواں سے چرس1100گرام،جبکہ ملزم کامران ساکن سوک کلاں سے پسٹل30بور برآمد کرلیے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔



