گجرات پولیس سٹی سرکل کی سامان آتش بازی اور پتنگ فروشو ں کے خلاف کاروائیاں جاری لاکھوں

گجرات پولیس سٹی سرکل کی سامان آتش بازی اور پتنگ فروشو ں کے خلاف کاروائیاں جاری
لاکھوں روپے کا سامان آتش بازی اور پتنگیں برآمد
تھانہ بی ڈویژن نے 1کلو سے زائد آئس برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی محفوظ پنجاب مہم کے تحت ڈی ایس پی سٹی سید عامر عباس شیر ازی کی زیر نگرانی سٹی سرکل گجرات پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر شاہد حسنین نے پولیس ٹیم انچارج چوکی جٹوکل راجہ شہروز ASI کے ہمراہ آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران خان ولد عبداللہ خان سکنہ مدینہ سیداں سے سامان آتش بازی جس میں 10عدد انار،12ڈبیاں پھول جڑیاں، 12ڈبیاں بمب،350ڈبیاں پٹاخے، 8عدد ہوائیاں سٹک برآمد کرلیں۔
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SIنعمان حسن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل ولد عاشق حسین سکنہ محلہ طارق آباد گجرات سے 5عدد پتنگیں برآمد کر لیں۔ جبکہ دوکان مالک شہنشاہ ولد اقبال سکنہ سوک کلاں کو بغیر اندراج کے کرایہ رار رکھنے پر مقدمہ درج کرلیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عاشق ولد صادق سکنہ سلطان پورہ گجرات سے 30گرام آئس کرسٹل، ملزم عرفان ولد قمر سکنہ محلہ عثمان پورہ گجرات سے 1060گرام آئس کرسٹل اور ملزم علی اختر ولد خالد سکنہ پھالیہ منڈی بہاوالدین سے 25گرام آئس کرسٹل برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ شاہین SIآفتاب رسول نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر اقبال ولد محمد سونی سکنہ محلہ خالدہ آباد گجرات سے 10عدد ڈبیاں پٹاخے اور 2عدد نار برآمد کرلئے۔ملزم عبدالسمیع ولد اشفاق سکنہ محلہ نیامت پورہ گجرات سے 40ڈبی پٹاخہ، 4ڈبی بم نما پٹاخہ، پھول جڑی 3ڈبی برآمدکرلیں ۔ جبکہ دوملزمان مبشر علی ولد ناظم حسین سکنہ کوٹ رانجھا اور ملزم عبداللہ ولد شفقت سکنہ کوٹ رانجھا سے 5عدد پتنگیں برآمد کرلیں۔
ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIزبیر انجم نے سامان آتش بازی فروخت کرنے ملزم سجاد علی ولد عابد حسین سکنہ محلہ عثمان پورہ گجرات سے 5ڈبی پٹاخہ اور 2عدد انار برآمد کرلئے۔
ترجمان سٹی



