کھیوڑہ : قدیم صنعتی شہرکھیوڑہ کے سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی

کھیوڑہ : قدیم صنعتی شہرکھیوڑہ کے سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی چار اسامیوں پر فل فور تعیناتی کی جائے۔
صنعتی شہر کے حساب سے ایمرجنسی وارڈ جدید مشینری اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد میں آضافہ ناگزیر ہے.ڈی سی جہلم نے نوٹس کا عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی پہچان بین الاقوامی شہرت کا حامل معدنی اور صنعتی شہر کھیوڑہ کے باسی سرکاری ہسپتال میں جدید طبعی سہولیات کے فقدان سمیت ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں یہ شہر ضلع کی کے اہم بنیادی بڑی آبادیوں میں دوسرے نمبر پر ہے اور آبادی کے تناسب سے اس سول ہسپتال میں ایمرجنسی اور دیگر اسٹاف کم ہےہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے عام عوام سمیت انڈسٹری کے مریضوں کو دشواریوں کا سامنا ہے اس وقت سول ہسپتال میں ایک سینئر میڈیکل آفیسر دو میڈیکل آفیسر سمیت ڈینٹل ڈاکٹر،ڈینٹل ٹیکنیشن اسامیاں عرصہ دراز. سے خالی ہیں عوام نے ڈپٹی کمشنر جیلم سے مطالبہ کیا ہے خالی اسامیوں پر فوری طور پر ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے کیونکہ کھیوڑہ مزدوروں کا شہر ہونے کے باعث یہاں کے باسیوں کی زیادہ تعداد غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے جو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں اپنے بچوں کا پیٹ پالنا ہی جان لیوا امر بن چکا ہے غریب عوام پرائیویٹ ڈاکٹروں کے فیس اور ادویات کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے لہزا سرکاری علاج گاء ہی انکا واحد سہارا ہے جنکا زیادہ سے زیادہ کارآمد ہونا ضروری ہے۔
کھیوڑہ (راشد خان سے)




