کورنگی ٹاﺅن میں گھوسٹ ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں

کورنگی ٹاﺅن میں گھوسٹ ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں
چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے TMC کورنگی میں بائیومیٹرک مشین کا باقاعدہ آغاز کر دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹ)
چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے بائیو میٹرک مشین لگا کر باقائدہ اس کا افتتاح کر دیا انکے ہمراہ فاروق اعوان پی ایس 95 ،انفارمیشن سیکریٹری جانی میمن و دیگر بلدیاتی افسران انکے ہمراہ تھے TMC کورنگی کے قیام کے بعد محکمہ جاتی ویری فیکشن شروع کر دی گئی تھی اس ویری فیکشن کا مقصد یہ تھا کہ جو ملازمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نہیں دے رہے انکے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے علاوہ انکی تنخواہ کی کٹوتی بھی کی جائے چونکہ OZT کی مد میں جو رقوم آتی ہیں وہ تنخواہوں میں چلی جاتی ہے گھر بیٹھے ملازمین بھی فائدہ اٹھا رہے تھے بائیو میٹرک مشین سے یہ فائدہ ہوگا کہ تنخواہوں کی کٹوتی سے جو رقوم بچے گی وہ رقوم سے ترقیاتی کام بہتر انداز میں کروائے جاسکتے ہیں چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ میں دیگر ٹاﺅن چیئر مینوں کو بھی کہتا ہوں کہ ترقیاتی سفر کو جاری رکھنے کیلئے اپنے، اپنے ٹاﺅن میں بائیو میٹرک مشین نصب کروائیں تاکہ گھوسٹ ملازمین کا صفایا ہوسکے جدید ، ماڈل مثالی ٹاﺅن میں کورنگی ٹاﺅن نمبر 01 ہے ملازمین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اپنی حاضری کو یقینی بنائیں فاروق اعوان (ممبر سندھ اسمبلی ) کورنگی نے کہا کہ خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا بڑی بات ہوتی ہے میں اس احسن اقدام پر چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کورنگی ٹاﺅن کی تعمیر و ترقی کے معاملات کو مزید بہتر کرلیئے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے انفارمیشن سیکرٹری کورنگی جانی میمن نے کہا کہ ہم جدید دور میں داخل ہوچکے ہیں لیکن ہم ابھی تک فرسودہ نظام پر عمل پیرا ہے میں اس اقدام پر چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ کو مبارک باد پیش کر تا ہوں



