سندھ

کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو کی جانب سے ٹنڈو آدم شہر، امام بارگاہ، تعلقہ اسپتال، لائبریری

کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو کی جانب سے ٹنڈو آدم شہر، امام بارگاہ، تعلقہ اسپتال، لائبریری کا دورہ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے ضلع سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کرکے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کرکے مسائل معلوم کئے اس موقع پر کمشنر نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے امن و امان کی فضہ قائم رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ و پولیس سے ہر ممکن تعاون کیا جائے بعد ازاں کمشنر نے تعلقہ اسپتال، لائبریری اور ٹنڈو آدم شہر کا بھی دورہ کیا کمشنر نے تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم کے دورے کے موقع پر مریضوں سے صحت کی سہولیات کے متعلق معلومات بھی لی اس موقع پر کمشنر نے تعلقہ اسپتال کی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ اسپتال میں صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جائے بعد ازاں کمشنر نے ٹنڈو آدم میں لائبریری کا بھی دورہ کیا اس موقع پر لائبریری میں موجود طلباء سے سوالات بھی پوچھے کمشنر نے شہر کے دورے کے موقع پر میونسپل آفیسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے بالخصوص ماتمی جلوسوں و مجالس کی جگہ پر روشنی اور صفائی کے بہتر انتظامات کئے جائیں اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اور ڈیگر متعلقہ افسران کمشنر کے ہمراہ تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You