کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی ممبر کراچی پریس کلب؛ ممبر کراچی یونین آف

کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی ممبر کراچی پریس کلب؛ ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ نے پریس کلب میں ایک نشت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موت کا ایک دن متعین ھے نہ ایک لمحہ قبل و دیر۔ انھوں نے بتایا کہ انکی زندگی میں ایسے چند واقعات گزرے ہیں جو یقینی موت پر تھے لیکن رب العزت سبحان تعالیٰ نے غیبی مدد سے بچایا جس سے انہیں نہ صرف اس بابت یقین کامل ہوگیا ھے کہ اللہ پر ہی توکل ایمان کامل کی ضمانت ھے۔ سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی رب العزت کا بار بار شکر ادا کرتے ھیں مزید انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دین محمدی ﷺ کو مسالک کی آنکھ کے بجائے قرآن و احادیث کے مطالعہ اور روشنی سے دیکھیں۔ تفرقہ، عصبیت، تعصب، لسانیت اور فرقہ بازی سے دور رھا جائے کیونکہ ان عوامل سے ایمان اور انسانیت ختم ھوجاتی ھے۔ ھمارا دین رسولِ خدا ختم الرسل مولائے کل محمد مصطفیٰ ﷺ نے محبت، پیار، ایثار و قربانی سے لبریز پیش کیا ھے جو پاک و طاہر ھے ایک مسلمان اور مومن کو ذہنی و جسمانی طور پر مکمل پاک و طاہر ہونا شرط ھے وگرنہ وہ کلمہ گو تو ہوسکتا ھے مگر ایک اچھا مسلمان مومن نہیں انھوں نے بتایا کہ یہ دنیاوی زندگی عارضی اور دھوکہ ھے جبکہ ابدی زندگی بعد موت اصل حیات ھے وہ کہتے ہیں کہ كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِؕ ۞ وَ اِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ ۞ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَؕ ۞ وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ (185)۔۔۔ ترجمہ: ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تمہیں تمہارے اجر پورے پورے دئیے جائیں گے تو جسے آگ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا تو وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے ۔۔۔۔
موت برحق ھے کسی بھی لمحہ کسی بھی وقت آسکتی ھے اسی لئے موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔ موت کی تیاری کیلئے ضروری ھے کہ وہ ان باتوں کو اپنی زندگی میں لازم عملی جامعہ پہنالے:۔
1۔ اپنی زبان کو مکمل کنٹرول میں رکھو
2۔ جھوٹ غیبت الزام تہمت سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کش ھوجاؤ
3۔ قسم اور وعدے سے بچو گر کوئی بات پر اعتماد یا سچ نہیں جانتا تو خاموشی اختیار کرلو جان لو کہ سچ منجانب اللہ ھوتا ھے اور سچ کی حفاظت اور سرخرو اللہ ہی کرتا ھے چاہے دیر سے ہی کیوں نہ ہو
4۔ خونی رشتوں میں پیار محبت اخلاص ایثار و قربانی کا عمل قائم رکھو
5۔ بڑوں کا ادب اور چھوٹوں سے محبت و شفقت کا رویہ اپنائے رکھو
6۔ کسی بات یا عمل سے ناراضگی کو نفرت ضد غرور تکبر اور اکڑ میں ہرگز ہرگز داخل نہ ہونے دو
7۔ کسی کے کہنے سننے میں نہ آؤ بلکہ اپنی جانب سے ہر زاویہ ہر نقطہ سے تحقیق کرلو اگر قصوروار بھی ٹہرے تو معافی کا عمل ہاتھ سے جانے نہ دو
8۔ سب کیلئے نافع بن جاؤ تاکہ رب اور اسکے حبیب ﷺ بھی تمہارے لئے نافع ہوجائیں
9۔ ان تمام ہدایت پر سختی سے عمل کرتے ہوئے پنج وقتہ نماز ، روزانہ تلاوت کلام پاک اور درود شریف کی تسبیحات کا اہتمام کرنے سے ذہن سوچ افکار جسم اور روح تروتازہ رہیگی اور موت آنے پر خوشی اور راحت کا سماں محسوس ہوگا اللہ مجھ سمیت میرے بیوی بچوں بہن بھائیوں خاندان کے ہر فرد سمیت امت مسلمہ کو سختی سے پابندیٔ عامل بنادے آمین یا رب العالمین



