کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی ممبر کراچی پریس کلب و ممبر کراچی یونین

کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی ممبر کراچی پریس کلب و ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ کا پوری قوم سے اپنے سوالات پر جواب طلب ھے ۔۔۔۔۔!!
☜ پاکستان 1947 میں معروض وجود آیا۔
☜ پاکستان سال 2024 سے گزر رھا ھے۔
☜ پاکستان دو قومی نظریہ پر قائم ھوا۔
☜ پاکستان کا نظریہ: اسلام اور اسلامی ریاست تھا۔
☜ پاکستان نے اس پورے عرصہ میں کس قدر اپنا مقصد اور نظریہ حاصل کرلیا ھے۔
☜ پاکستان ایک فلاحی رفاعی عدل و انصاف خوشحالی امن و سکون اور ترقی کرتی ریاست کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی سے بنا تھا کیا ان قربانیوں کا مثبت نتیجہ برآمد ہوا۔
☜ پاکستان ایک قوم ایک امت کی شناخت کیلئے وجود میں آیا تھا حاصل نتیجہ کیا رھا۔
☜ آج ھم پاکستانی اور پاکستان کہاں کھڑا ھے، ان سب حالات کے ذمہدار بلواسطہ و بلاواسطہ کون کون ھیں۔
☜ پاکستان اور پاکستانیوں کی روشن تقدیر کس طرح ممکن ہوسکتی ھے۔
☜ کیا یہ قوم ان سیاستدانوں، حکمرانوں، ججز، جرنلز، علماء و مشائخ میں سے کسی کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھ سکتی ھے۔
☜ کیا یہ من حیث القوم مکمل شریعت اور اسلامی اصولوں قوانین پر کاربند ہیں۔
☜ کیا پاکستان کی اس حالت کے براہ راست ذمہدار قوم اور لسانیت ھے۔
☜ کیا پاکستان اور اقوام پاکستان متحد متفق، اتفاق، مستحکم، یقین، اعتماد کے بندھن میں رہ سکتی ہے۔
☜ کیا پاکستانی قوم جھوٹ سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کش اور سچ و حق کیساتھ رہ سکتی ھے۔
☜ کیا پاکستان مسالک لسانیت عصبیت تعصب بنا تھا اگر نہیں تو ان سب کا خاتمہ ناگزیر ھے۔
یہ وہ سوالات ہیں جنہیں پاکستانی قوم کو اس ملک کی بہتری کیلئے اپنی خوشحالی کیلئے سمجھنا غور کرنا ناگزیر ھے کیونکہ یہ وطن ھے تو ھم ہیں یہ وطن نہیں تو کچھ نہیں وطن آزادی سے منسلک ھوتا ھے ذاتی خواہشات کے خاطر غلامی سلطنت ریاست ملک کو تباہ و برباد اور نیست و نابود کردیتی ھے یہی سبب ھے کہ اسلام میں غدار کی سزا موت رکھی گئی ھے۔ یاد رھے کہ دین اسلام و دین محمدی ﷺ بغیر مسالک، بغیر لسانیت، بغیر تعصب، بغیر عصبیت کے آسمان سے نازل ھوا تھا۔ قرآن پاک کلام اللہ میں الحمد سے ناس تک جو احکامات کی تکمیل متنبع و تنبیہ اور اعمال کی سختی سے پابندی کیا ھم من حیث القوم پورے اترے اگر نہیں تو سب سے پہلے اصلاح کی ضرورت ھے کیونکہ اس وقت نظام ریاست و حکومت غیر اسلامی و غیر شرعی ھے۔ ھم سب کا یہ مشرکانہ کافرانہ یہودانہ عمل اس ریاست میں کیوں چڑھ دوڑ رھا ھے کون دیگا اس کا جواب ۔۔۔۔!!



