سندھ

کراچی چیمبرأف کامرس کے انتخابات کے سلسلے میں بزنس مین الاٸنس BMA نے مقامی بینکوٸٹ میں

کراچی چیمبرأف کامرس کے انتخابات کے سلسلے میں بزنس مین الاٸنس BMA نے مقامی بینکوٸٹ میں الیکشن میں حصہ لینے والے اپنے پینل کے تیس امیدواروں کا شاندار تعارفی پروگرام منعقدکیا

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

کراچی چیمبرأف کامرس کے انتخابات کے سلسلے میں بزنس مین الاٸنس BMA نے مقامی بینکوٸٹ میں الیکشن میں حصہ لینے والے اپنے پینل کے تیس امیدواروں کا شاندار تعارفی پروگرام منعقدکیا جس میں BMA پینل کے سپورٹرز اور ووٹرز کی ہہت بڑی تعداد نے شریک ہوکر پروگرام کو عظیم الشان جلسے میں بدل دیا۔مہمانوں کی تواضح پر تکلف عشاٸیے سے کی گٸ۔
پروگرام میں بزنس مین پینل کے قاٸدین نے پینل کے قیام کے اغراض ومقاصد بیان کۓ، انھوں نے انتخابی عمل میں بے قاٸد گیوں اور پرامن انتخابات میں ڈاٸریکٹر جنرل ٹریڈ أرگناٸیزیشن DGTO کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کرکے بھونڈے طریقے سے انتخابات جیتنے کی بزنسمین گروپbmg کی کوششوں کی پر زور مزمت کرتے ہوۓ بتایا کہ الحمد للہ بزنس مین الاٸنس کی درخواست پر DGTO نے جو فیصلے جاری کۓ ہیں اب تک کراچی چیمبر پر قابض گروپbmg کے ہاتھ پاوں پھول چکے ہیں ،اب تک قابض گروپ فیصلوں پر پوری طرح عمل نہیں کر رہا اور اب تک قانون اور DGTO کے حکم کے مطابق ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس کی ووٹر لسٹ الگ نہیی کی گٸ جو قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اسی طرح تاخیری حربے استمال کرکے BMA کی کمپین کو خراب کرکے اسے انتخابی عل سے باہر رکھنے کی منصوبہ بندی کی گٸ جو بری طرح ناکام ہوٸ، بزنس مین گروپ کو غلط اورنا مکمل ووٹر لسٹیں فراہم کی گٸیں اور شکایت پر قابض bmg گروپ کے سیکرٹری نے ایک ٹی وی پروگرم میں اپنے جرم کا اقرار بڑی ڈھٹاٸ اور بے شرمی سے کرتے ہوۓ صحیح ووٹر لسٹ کو bmg کی میراث بتاتے ہوۓ BMA کو دینے سے انکار کردیا۔
بزنس مین الاٸنس کے چیرمین أصف سخی، لیڈران شرجیل گوپلانی، سیف اللہ اور دیگر نے قابض گروپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ کراچی کے تاجر کو ہرمشکل موقع پر اپنی جنگ خود لڑنی پڑی قابض گروپ نے کراچی چیمبر میں تاجروں کے جمع شدہ فنڈ سے کبھی تاجروں کو ایک پیسہ نہ دیابلکہ اگر کسی حادثہ پر حکومت نے فنڈ دیا تو اسے بھی اپنا کارنامہ بیان کیا۔
اسی طرح تاجروں کے مساٸل کے حل کے لۓ 21 کمیٹیوں میں میرٹ کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوۓ من پسند خوشامدی حضرات کا تقررکیا اور چیمبر کے أٸین کی خلاف ورزی کرتےہوۓ تا حیات چیرمینوں کا تقرر کیا وہ ناکام ثابت ہوا اور جس کے باعث کراچی چیمبر پر تاجروں کا اعتماد اٹھ گیا۔ أج کراچی بھر کے تاجر اور قابض bmg گروپ میں ڈکٹیٹر شپ ور ناقص کارکردگی سے نالاں لیڈران اور تاجر بزنس مین الاٸنس کا شاندار منشور دیکھتے ہوۓ اور امیدواروں کی تاجروں کے لۓ خدمات دیکھتے ہوۓ قابض گروپ کے دباو اور من گھڑت دعووں کے باوجود BMA میں جوق در جوق شامل ہورے ہیں جس کے باعث اپنی متوقع ہار سے خوفزدہ قابض گروپ بو کھلاہٹ کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب بزنس مین الاٸنس نے انتخابات سے پہلےہی تاجروں کے دل جیت لۓ اور BMA کی فتح یقینی نظر أرہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You