سندھ

کراچی : چیئر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ ، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جانی میمن کے ہمراہ یوسی

کراچی : چیئر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ ، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جانی میمن کے ہمراہ یوسی 10 میں قاسم شہید پارک کا افتتا ح کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹ)
اس موقع پریو سی 10 کے چیئر مین حبیب بھنگر ، جنرل سیکر یٹری ضلع کورنگی شرجیل رضوانی،وائس چیئر مین یو سی عدنان مغل، پی ایس 95 پیپلز یوتھ کے صدر وقار لودھی قاسم شہید کے بھائی محمد علی اور ٹاﺅن کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود ہیں اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ یہ پارک قاسم شہید پارک سے منسوب کی گیا ہے قاسم شہید نے 18 اکتوبر کے سانحہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتی بلکہ ان کو یاد رکھتی ہے اور یہ قاسم شہید پارک اس بات کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے مذید کہا کہ عوام نے سیاسی شعبدہ بازوں کو مسترد کر دیا ہے ہمارے پاس وسائل کم ہیں مگر عوام کی خدمت کرنے کےلئے عزائم بلند ہے کورنگی ٹاون کی ترقی کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ کورنگی ٹاون کی ترقی دور نہیں جلد کورنگی کو ماڈل ٹاون بنائیں گے کورنگی میں مسائل سابقہ حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں سندھ حکومت اور میئر کراچی، کراچی کو ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے کوشاں ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ ہم پیپلز پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں اور عمر بھر جڑیں رہیں گے ہماری قیادت کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جانی میمن نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی دن بدن کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن ابھر رہی ہے کورنگی کا انفرا سٹریکچر چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ اور ان کی ٹیم کے تعاون سے بہتر سے بہتر بنائے گے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لئے وقت لگتا ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر رہے گےاور جیالے چیئرمین بلاول بھٹو کو سرخرو کریں گے پیپلز پارٹی ہی عوام کی جماعت ہے اور اب اس پیپلز پارٹی میں ہر قوم کے لو گ درجوگ شامل ہو رہے ہیں اور انشااللہ اگلے انتخابات میں جیالا چیئر مین بلاول بھٹو پاکستان کا وزیر اعظم ہو گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You