سندھ

کراچی : ٹریفک ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ٹریفک قوانین آگاہی مہم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

کراچی : ٹریفک ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ٹریفک قوانین آگاہی مہم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ڈبہ موڑ نزد شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد کے مقام پرٹریفک قوانین آگاہی مہم کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام میں ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی اقبال دارا کیساتھ سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد، سیکریٹری آر ٹی اے نذر حسین شہانی، عرفان مختار بھٹو ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈی ایس پی ٹریفک سعید آباد ویسٹ و دیگر افسران و ملازمان نے حصہ لیا۔ پروگرام میں ٹریفک ڈسٹرکٹ ویسٹ میں غیر معیاری سی این جی سلینڈرز اور پریشر ہارن کے خلاف کارروائی کی گئی. اس کے علاوہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق ٹریفک پولیس کے اوئیرنس اسٹاف نے حصہ لیا۔ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے ساتھ ساتھ عوام میں موجودہ کووڈ نائنٹین کے حوالے سے جاری ایس او پیز کے لئے ماسک اور ہینڈ بل تقسیم کئے گئے۔ ٹریفک آگاہی مہم میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی تلقین کی گئی۔ ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی نے خطاب میں کہا کہ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی سے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے نیز اس مہم اور پروگرام میں جن افسران و ملازمان نے شرکت کی انکی کارکردگی، چالان اور ٹرن آؤٹ عمدہ تھا ایس پی ٹریفک ویسٹ ان کے ناموں کی لسٹ دفتر بسلسلہ ریوارڈ روانہ کریں۔

کراچی: (نمائندہ خصوصی جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You