سندھ

کراچی میں مزید دو ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کھولنے کا فیصلہ

کراچی : کراچی میں مزید دو ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کھولنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی میں مزید دو ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن عمران صدیقی کا کہنا ہیکہ ایک برانچ ملیر اور دوسری کیماڑی میں کھولی جائیگی۔ عمران صدیقی کا مزید کہنا ہیکہ دونوں برانچیں کھولنے کیلئےقانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، دو ماہ کے اندر دونوں نئی برانچیں فعال ہوجائیں گی۔ ڈی ایس پی ڈی ایل برانچ کلفٹن کا کہنا ہیکہ مزید دو برانچیں کھلنے کے بعد کراچی میں مجموعی طور پر پانچ ڈرائیونگ لائسنس برانچ ہو جائیں گی۔ خیال رہیکہ اسوقت کراچی کے علاقے کلفٹن، کورنگی اور ناظم آباد میں لائسنس برانچیں فعال ہیں۔

(رپورٹ:جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You