سندھ

*کراچی فی الفور وفاق کے ماتحت کیا جائے *

*کراچی فی الفور وفاق کے ماتحت کیا جائے *

پرویز مشرف کے بعد سنہ دو ہزار آٹھ سے جاری سندھ میں جمہوری حکومت تواتر کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ ہی رھے ان سالوں میں کراچی میں امورِ انتظامیہ، کرپشن، لوٹ مار، بدعنوانی، اسٹریٹ کرائم، عدم سیکیورٹی، بھتہ خوری، غنڈہ گردی، قبضہ گیری، لا قانونیت، حادثات، فتنہ و فسادات، اداروں کی بربادی، عدم مشنریز و آلات، چوری چکاری، عدم احتساب، عدم اخوت و اتحاد، عدم بھائی چارہ، عدم سیاسی و مذہبی و قومی استحکام، تعصب عصبیت لسانیت کی پرچار یہ سب بام عروج پر سندھ بلخصوص کراچی اور کراچی میں پہنچ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو اعتراف کرلینا چاہئے کہ اٹھارہ ویں ترمیم کے بعد اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کئے گئے صرف وزیراعلیٰ اور آئی جی تک محدود کردیئے۔ شہری حکومت ایک مزاق بن چکی ھے جس کا دھڑ تو موجود ھے مگر روح نہیں۔ کراچی شہر سے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کی نفرت یہی ھے کہ انھوں نے اہلیت قابلیت صلاحیت کو کچل کر دلال یعنی اپنے ایجنٹوں کو تمام کے تمام اداروں کے سربراہان متعین کردیئے آج کراچی انکی نااہلی ناکامی کا کھلا ثبوت پیش کررھا ھے۔ فیلڈ مارشل آصف منیر اور تمام جنرلز کراچی کو مزید تباہ ہونے سے فی الفور اس شہر کو تمام سیاسی و جمہوری ٹھیکیداروں کے چنگل سے نکال کر ایک آزاد مستحکم خوشحال ترقی یافتہ اور پر امن محفوظ ترین شہر بنانے میں اپنا کردار نبھائیں۔ کراچی تجارتی پاکستان کا حب ھے کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ھے پاکستان اور صوبہ سندھ کو نوے فیصد ٹیکس ادا کرنے والا بھی شہر ھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You