سندھ

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) دبئی میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر فردوس عمران جو کہ ایڈز اور کینسر

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) دبئی میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر فردوس عمران جو کہ ایڈز اور کینسر کی ریسرچر ہیں، اور پرائما کیئر کے نام سے ایک میڈیکل سینٹر کی سی ای او بھی ہیں، پاکستانی کمیونٹی میں ایک نمایاں شناخت رکھتی ہیں۔ تین نومبر سنہ دو ہزار چوبیس بروز پیر باکو آزربائیجان میں ایک انٹرنیشنل ایوارڈ کی تقریب میں دنیا بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ متحدہ عرب امارات میں شعبہ طب میں نمایاں کارکردگی پر ڈاکٹر فردوس عمران کو بھی منتخب کیا گیا ہے جو پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عمران اس سے پہلے بھی متعدد مواقع پر متحدہ عرب امارات کے سرکاری اور نجی اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔ جس کے باعث پاکستانی کمیونٹی میں انہیں ایک منفرد مقام حاصل ہے اور پاکستان کی قابل ذکر شخصیات میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You