اہم خبریںسندھ

کراچی: خاتون نے دو سالہ بچی کو عمارت کی چھٹی منزل سے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی

کراچی: کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں خاتون نے دو سالہ بچی کو عمارت کی چھٹی منزل سے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔ نیچے کھڑے شہریوں نے بچی کو بچالیا تاہم خاتون کی ٹانگوں پر گہرے زخم آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نشے کی عادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال تیرا ڈی میں پیش آیا عجیب واقعہ سامنے آیا، 6 منزلہ عمارت کی آخری منزل سے خاتون نے پہلے بچی پھینکی اور پھر خود بھی چھلانگ لگادی۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے پہلے بالکنی سے موبائل فون پھینکا جس سے مجمع اکٹھا ہوگیا۔۔ شہری خاتون کو منع کرتے رہے لیکن اس نے دو سال کی بچی نیچے پھینک دی، نیچے کھڑے شہریوں نے بچی کو پکڑلیا ، جس کے بعد خاتون نے بالکنی سے چھلانگ لگادی۔ اونچائی سے گرنے کے باعث خاتون زخمی ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور پوچھ گچھ شروع کی تو پتہ چلا کہ کودنےوالی خاتون مریم آئس کے نشے کی عادی تھی،جس کی کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی ہوئی تھی۔

خاتون کو گھروالوں نے نشے سے روکنے کےلیے بیٹی سمیت کمرے میں بند رکھا تھا، جو موقع ملتے ہی بھاگنےکی کوشش کررہی تھی، زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔۔ پولیس خاتون کا بیان لینے کے بعد واقعے کی نوعیت کے اعتبار سے قانونی کارروائی کرے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You