سندھ

کراچی (بیورو چیف: جاوید صدیقی) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہری کو لوٹنے

کراچی (بیورو چیف: جاوید صدیقی) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہری کو لوٹنے والے ڈاکو کو گرفتار کرنے والی شاہین فورس کی ٹیم کو شاباشی دی اور انکی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے مجموعی طور پر پچاس ہزار روپے اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گشت پر مامور شاہین فورس کے اہلکاروں نے سمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب کامیابی کیساتھ شہری کو لٹنے سے بچایا اور ملوث ملزم کو بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم عبدالرزاق سے چھینا گیا سامان اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے کراچی پولیس تمام وسائل کو استعمال میں لا رہی ہے تاکہ چھینا جھپٹی اور لوٹ مار میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You