سندھ

کراچی : ایک وفد نے محبوب الہیٰ(جنرل سیکریٹری PMLN)کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ

کراچی : ایک وفد نے محبوب الہیٰ(جنرل سیکریٹری PMLN)کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ سندھ کے صدرعبدالرحیم اعوان سے ملاقات کی۔اس موقع پر موریہ خان گوٹھ کی تاجربرادری بھی موجودتھی۔جنرل سیکریٹری محبوب الہیٰ نے لیبرونگ سندھ کے صدرعبدالرحیم اعوان کو میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شاہراہِ فیصل پرتقریباً 300دکانداروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے مذیدبتایاکہ کراچی کے سب سے قدیم علاقے شاہراہِ فیصل موریہ خان گوٹھ میں ہونے والی ناانصافیاں اپنے پورے جوبن پر پہنچ چکی ہیں۔جب سے مئیرکراچی نے عہدہ سنبھالاہے موریہ خان گوٹھ میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مذیداضافہ ہوگیاہے۔علاوہ ازیں شاہراہِ فیصل پر واقع کمرشل پراپرٹیزکے سامنے 10فٹ کی دیوار بھی بنائی جارہی ہے جس کی وجہ سے یہاں کی پوری آبادی جیل کانمونہ قرارپارہی ہے۔تاجربرادری کا کاروبارتباہ کوکررہ گیاہے۔دیوارکے اندرونی حصے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔عبدالرحیم خان اعوان نے وفدکویقین دھانی کروائی کہ وہ بہت جلدانتظامیہ سے ملاقات کریں گے اور موریہ خان گوٹھ کے مسائل کو قائدین PMLNکے سامنے رکھیں گے۔اس موقع پر ان کا یہ بھی کہناتھاکہ مہنگائی کے اس مشکل ترین دورمیں پہلے سے روزگار کے مواقع میسر نہیں ہیں اورلوگوں کو مذید بے روزگارکیاجارہاہے۔عبدالرحیم خان اعوان نے سندھ حکومت سے یہ مطالبہ کیاہے کہ وائرلیس گیٹ سے لے کر اسٹارگیٹ تک 10فٹ اونچی دیوار کوفوراً ہٹایاجائے اور اس کی جگہ 4فٹ دیوار بناکر اس پر 4فٹ کی گرِل لگائی جائے تاکہ شاہراہِ فیصل کی خوب صورتی میں مذیداضافہ ہواور بدنمانہ لگے۔اس 10فٹ کی دیوار سے لوگوں کے کاروبارکو بری طرح سے نقصان پہنچاہے۔صرف یہی نہیں بلکہ 75سالوں سے آباد موریہ خان گوٹھ کے مکینوں کی پراپرٹیزڈی ویلیو ہوگئی ہے اور لوگوں کے جان و مال کوخطرہ لاحق ہوگیاہے۔انہوں نے مذیدکہاکہ موریہ خان گوٹھ میں بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے موریہ خان گوٹھ میں رہنے والی تمام عوام اذیت میں مبتلاہے۔موریہ خان گوٹھ کی عوام کو پی پی پی کوووٹ دینے کی سزانہ دی جائے خدارا!ان پر رحم کیاجائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You