سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی ممبر کراچی پریس کلب

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی ممبر کراچی پریس کلب؛ ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور نے اپنے ایک بیانیہ میں کہا ھے کہ الحمدللہ دی ڈیموکریٹس کی اٹھارہ ویں بار کامیابی کراچی پریس کلب کی تعمیر ترقی اور ارکان و انکے اہل خانہ کی فلاح بہبود کی تصدیق ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی ھے کہ انشاءاللہ کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری سہیل افضل کی قیادت میں کراچی پریس کلب میں مزید بہتری آئیگی اور سابقہ صدر سعید سربازی و سابقہ سیکریٹری شعیب احمد خان کی قیادت میں سابقہ گورننگ باڈی کی کاوشوں کو سراہتا ہوں کیونکہ ماہ دسمبر میں کراچی پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں گہما گہمی بہت زیادہ بڑھ جاتی ھے اسی سبب مصروفیت کا عمل بھی زیادہ ہوجاتا ھے اور کراچی پریس کلب کے معامالات و سہولیات کو بہتر پیش کرنے کیلئے طویل وقت بہم کرنا پڑتا ھے سابقہ صدر اور سیکریٹری سمیت تمام عہدیداران شب و روز انتھک کام میں جتھ جاتے ہیں ایسے موقع پر خاص طور پر سیکریٹری شعیب خان اور جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف کی کراچی پریس کلب کیلئے قربانیاں و خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں۔ پریس کلب کی ان اہم ترین سرگرمیوں کے درمیان شعیب احمد خان کی اہلیہ اور محمد منصف کے صاحبزادہ شدید علیل تھے انکی صحت یابی کیلئے حرمین شریفین میں دعا کا سلسلہ جاری رہا اور ان دونوں نے اس پریشانی اور مشکلات میں بھی پریس کلب کی بہتری کیلئے کبھی کام سے منہ نہیں موڑا۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔ عرصہ بیس پچیس سالوں سے دی ڈیموکریٹس کا خدمتگار اور سرگرم کارکن ہونے کا مجھے شرف حاصل ھے۔ اول دن سے کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور اور کراچی پریس کلب کے پینل دی ڈیموکریٹس سے جڑا ھوا ھوں اور انشاءاللہ جڑا رہونگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You