کراچی (اسٹاف رپورٹ) پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹ) پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سولجر بازار تھانہ اور فیروزآباد تھانہ پر 25 مئی 2022 کی درج ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کلفٹن میں پیش ہوئے کیس کا چالان پیش نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے کیس سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کلفٹن سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صد و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا آج ہمارے دو درجن سے زائد ورکر ایک جھوٹے کیس میں حاضری پر ہیں ایک ماہ میں ہم پچیس دن جھوٹے کیسز کی حاضریوں پر ہوتے ہیں ساری پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کے پیچھے لگا دی گئی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا آج گرومندر کے کے قریب انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا ہے لگتا ہے یہ ملک سائوتھ آفریکہ بن گیا ہے جہاں کوئی ادارہ کوئی پولیس موجود نہیں جس کی وجہ سے امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پولیس کراچی میں کہیں بھی نظر نہیں آتی گرو مندر کے مقام پر چار بھائیوں کو ٹارگیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار لوگوں نے سرے عام گولیاں ماری جس سے دو بھائی جان کی بازی ہار گئے۔ کراچی میں ہر آئے دن کوئی نہ کوئی شہری ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بن رہا ہے ایسا لگ رہا ہے پولیس نے ڈاکوئوں کو کرائم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں امن امان کی بگڑتی صورتحال پر سندھ حکومت اور سندھ پولیس کو شرم آنی چاہیے سندھ پولیس کو مکمل سیاسی پولیس بنا دیا گیا ہے سیاسی طور پر تقرریاں اور تبادلے ہورہے ہیں تھانوں کی بولیاں لگائی جاتی ہے، منشیات فروشی سمیت تمام کرائم پولیس کے سرپرستی میں ہورہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات پر کون ذمہ دار ہے؟ جو بھی ذمہ دار ہے فوری ان کو معطل کیا جائے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی کو لاوارث بنا دیا گیا ہے پی ٹی آئی کے لوگوں کا پیچھا کرنے کے بجائے پولیس دہشتگرد اور ڈاکوں کو پکڑے جو سرے عام وارداتیں کر رہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا گزشتہ شب خیرپور میں ایک اور صحافی کو گولیاں ماری گئیں، نصرف اللہ گڈانی جیسے سچ بولنے والے صحافی کا قتل کر دیا گیا ابھی تک صحافیوں کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کچے میں ڈاکو آزاد ہیں بچے اغوا ہورہے ہیں پولیس کو صرف پی ٹی آئی کے پر امن لوگ نظر آتے ہیں۔



