سندھ

کراچی ائیرپورٹ پر جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں معاون جدید کنٹرول آفس قائم۔

کراچی ائیرپورٹ پر جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں معاون جدید کنٹرول آفس قائم۔

جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہو گی اور جعلی دستاویزات اور ویزوں کی جانچ پڑتال کی جا سکے گی۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آئی سی ایم پی ڈی (International Centre for Migration Policy Development)کے تعاون سے قائم کردہ یہ آفس جدید آلات سے لیس ہے۔رواں ماہ ایف آئی اے امیگریشن حکام کو جدید آلات کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا گیا، امیگریشن سکینڈ لائن آفس اسٹیٹ آف دی آرٹ فارنزک اور آئی ٹی آلات سے لیس ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کا بتانا ہے کہ جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہو گی اور جعلی دستاویزات اور ویزوں کی جانچ پڑتال کی جا سکے گی، اس کے علاوہ جدید آلات کی مدد سے جعلی، مشتبہ اور غیر قانونی دستاویزات کی اسکریننگ بہتر انداز میں کی جا سکی گی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You