ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری علاقہ سوھاوہ سرکل

ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری علاقہ سوھاوہ سرکل۔

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری حکومت پنجاب اور انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز گورنمنٹ کیپٹن حسنات بوائز ہائی سکول نزد نیشنل بنک سوہاوہ علاقہ تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.اس موقع پر سید اقبال کاظمی DSP سوہاوہ سرکل,سب انسپکٹر محمد آصف ایس ایچ اوز تھانہ سوہاوہ، سب انسپکٹر ناصر محمود ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی،تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران،نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت لوگوں کی کثیر تعدار بھی موجود تھی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔سائلین سے گزارش ہے کہ آپ اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں آپ کا مسئلہ حل ہو سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین و میڈیا نمائندگان کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو نہ صرف سنا بلکہ موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔


کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین(1) محمد لطیف ولد محمد عجائب ساکن سگیال۔(2) عاطف آمین ولد محمد امین ساکن سگیال (3) گل بہار ولد امیر قابل ساکن گڈریام (4) افتخار احمد ولد بوستان ساکن ڈھوک میاں جیون (5) زبیدہ بیگم بیوہ منظور ساکن سوہاوہ (6) شاہنواز (7) اورنگزیب (8) لیاقت علی (9) محمد محبوب (10) عابد حسین اور (11) شوکت حیات وغیرہ نے باری باری اپنے انفرادی مسائل بیان کئے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈکوارٹر ز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔ کھلی کچہری میں سائلین کی تھانہ سوہاوہ اور ڈومیلی سرکل سے متعلق شکایات پر سید اقبال کاظمی SDPO سوہاوہ سرکل کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ کی بنیاد پر دادرسی کے سخت احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ سوہاوہ و ڈومیلی اور تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرنے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ سوہاوہ و ڈومیلی اور تفتیشی افسران کو ناجائز اسلحہ بردار,منشیات فروشوں,لینڈ مافیا,اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے اسپیشل ٹاسک دیئے.
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب۔



