اہم خبریںجہلم

*ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت

*ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے بحفاظت مذہبی فرائض کی انجام دہی کے لئے سکیورٹی پلان جاری*

ضلع بھر میں 159 مساجد پرسخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،

ضلع بھر کی مساجد کو حساسیت کے لحاظ سے اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،

جہلم پولیس کی جانب سے 300 سے زائد پولیس افسران رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی جبکہ ایلیٹ پولیس فورس کے 06 سیکشن شہری آبادی میں پیٹرولنگ کے فرائض سرانجام دیں گے،

رمضان المبارک میں رش کی جگہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس افسران بھی فرائض منصبی مستعدی سے سر انجام دیں گے،

رمضان المبارک کے دوران رمضان بازار، عبادت گاہوں، سحری و افطاری اور تراویح کے اوقات میں محافظ اسکواڈ،ایلیٹ فورس اور تھانہ جات کی گاڑیاں گشت کریں گی،

تمام سپروائزری افسران اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں امن و امان قائم رکھیں گے اور سیکیورٹی ڈیوٹییز پر تعینات ڈیوٹیوں کو چیک اور بریف کریں گے، ڈی پی او جہلم

سخت سیکیورٹی انتظامات کا مقصد ضلع بھر میں امن امان کا قیام اور دوران رمضان المبارک شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،

شہری اپنے گردو نواح میں موجود مشکوک اشخاص اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دیں ، امن عامہ کے قیام میں عوام جہلم پولیس کا ساتھ دیں ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You