
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے ہمراہ گز شتہ رات تھانہ سول لائنز کے علاقہ امام بارگاہ امامیہ، تھانہ سٹی کے علاقہ امام بارگاہ جعفریہ اور تھانہ دینہ کے علاقہ قلعہ روہتاس میں جاری مجالس کا وزٹ،
ڈی پی او جہلم اور ڈی سی جہلم نے سیکورٹی و دیگر انتظامات چیک کیے،
ڈی پی او جہلم اور ڈی سی جہلم نے منتظمین، لائسنس ہولڈرز اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،
سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا،
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے ڈی پی او جہلم کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،
ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں،
شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے،
عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں،
محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی
پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



