جہلم

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا ڈسٹرکٹ کورٹس اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس جہلم کا وزٹ،

جہلم(ملک وسیم اختر ) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا ڈسٹرکٹ کورٹس اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس جہلم کا وزٹ،تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل بھی ہمراہ موجود تھے،

ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں،

ڈی پی او جہلم نے بخشی خانہ وزٹ کا بھی وزٹ کیا اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا ، انچارج گارد جوڈیشل کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی حفاظت کا خیال رکھا جائے اور ایس او پی کے مطابق بحفاظت طریقے سے عدالت میں پیش کیا جائے،

ضلع کچہری میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داری سے ڈیوٹی سر انجام دیں،

کچہری کی عمارت میں داخل ہونے والے افراد کی ایس او پی کے مطابق چیکنگ کی جائے،
شہریوں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں،

ضلع کچہری کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،

ڈسٹرکٹ کورٹس کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی کی جا رہی ہے،

ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے اور ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈ کو مزید الرٹ کر دیا گیا ہے،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You