پنجاب

ڈیرہ غازی خان : ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کنوینر عوام پاکستان پارٹی سردار ایوب خان کھوسہ کی سربراہی

ڈیرہ غازی خان : ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کنوینر عوام پاکستان پارٹی سردار ایوب خان کھوسہ کی سربراہی میں عوام پاکستان پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا


جس میں جنرل سیکریٹری ڈیرہ غازی خان عآمر محمود قریشی اور دیگر عہدے داروں نے بھی شرکت کی اس دوران ڈپٹی کنوینر سردار ایوب خان کھوسہ نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی نے سیلاب زادگان کی ہر ممکن مدد کی ہے جس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی ہے اور شاہد خاقان عباسی صاحب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں عوام پاکستان پارٹی کی ممبر شپ اور تنظیم سازی کا عمل جاری کر دیا گیا ہے اور انشا اللہ شاہد خاقان عباسی صاحب جلد ہی پاکستان کے وڑیر اعظم ہونگے اس دوران عامر محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئ ہے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے غریب عوام کو پریشان کر رکھا ہے پاکستان میں مزدووں کا اللہ تعالی ہی حافظ ہے اس وقت پورے ملک میں مزدور طبقہ پریشان ہے جب تک مزدور خوشحال نہیں ہوگا تب تک ملک میں خوشحالی نہیں آیے گی تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا پاکستان تب ہی مظبوط اور مستحکم ہو جائے گا اجلاس میں ناصر محمود قریشی، ناظم علی خان ایڈووکیٹ۔’ شیخ سراج عامر – محمد جنید ۔، ،نے شرکت کی آخر میں عامر محمود قریشی نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You