جہلم ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم کی بڑی کاروائی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث06 رکنی بین الصوبائی گینگ گرفتار،
ملزمان کی کامیاب شناخت پریڈ بھی کروائی گئی ہے،

ملزمان کی شناخت عتیق، وسیم، امتیاز، حبیب اظہر علی اور قمر کے ناموں سے ہوئی ہے،
ملزمان سے شہریوں کے چوری شدہ 02 موٹر سائیکلز، مسروقہ طلائی زیورات مالیتی 03 لاکھ روپے اور مسروقہ نقد رقم 15 لاکھ روپے سے زائد برآمد کر لی گئی،
ملزمان موٹر سائیکل سنیچنگ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،
بین الصوبائی گینگ دیگر شہروں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،
شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی دینہ پولیس کو شاباش



